ڈپٹی کمشنر اٹک نے ضلع کونسل و بلدیہ اٹک کے دونوں گیٹ پر تالے لگوادئیے

چارج لینے کیلئے آنے والے ہجوم نے گیٹ کا تالہ اور مقفل چیئرمین آفس کے شیشے توڑ دیئے ن لیگی چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے تحت اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

منگل 30 مارچ 2021 23:12

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2021ء) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے ضلع کونسل اٹک کی طرح بحیثیت ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک کے دونوں گیٹ پر تالے لگوادئیے ، چارج لینے کے لئے آنے والے ہجوم نے گیٹ کا تالہ اور مقفل چیئرمین آفس کے شیشے توڑ دیئے مسلم لیگ ( ن ) سے تعلق رکھنے والے چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے تحت اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا چیئرمین بلدیہ مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے کونسلران اور سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ بلدیہ پہنچے اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ( ن ) شیخ آفتاب احمد گروپ سے تعلق رکھنے والے چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے چارج لینے کے سلسلہ میں اپنی رہائش گاہ پر بڑے ناشتہ کا انتظام کیا جس میں بلدیہ اٹک کے کونسلران ، مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ اور میجر گروپ کے عہدیداران ، کارکنان اور معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعدازاں جلوس کی صورت میں چیئرمین ہائوس سے بڑی ریلی بلدیہ اٹک کی جانب روانہ ہوئی جس کی قیادت چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شاہد محمود شاہدی ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ رحمت خان ، کونسلر و چیئرمین بیت المال پنجاب رانا افسر علی خان ایڈووکیٹ ، کوارڈینیٹر میجر گروپ کونسلر حاجی محمد اکرم خان ، کونسلران شیخ نثار احمد ، میاں شاہنواز شانی بھائی ، طارق ولیم ، محمد عارف شیخ ، ملک محمد اسلم اعوان ، حاجی سیف الرحمن ، شیخ ظہور الہٰی ، شیخ عبدالوحید ، نوید خٹک ، خاتون کونسلر مسز جعفری ، بیگم خالدہ رانا ، سٹی صدر مسلم لیگ ( ن) شیخ محمود الہٰی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، ملک صفدر اعوان اور دیگر موجود تھے ریلی کے شرکاء پر تمام راستے شہریوں ، تاجروں اور معززین شہر نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے علاوہ شرکاء کو ہار بھی پہنائے شرکاء تمام راستے نعرہ بازی کرتے رہے بلدیہ گیٹ پر پہنچے تو دونوں گیٹ پر تالے لگے ہوئے تھے جس پر گیٹ کا تالا توڑا گیا اور چیئرمین آفس بھی بند تھا اس کے بھی شیشے کو لات مار کر توڑنے کے بعد چیئرمین بلدیہ سمیت تمام کونسلران اور معززین اندر آ گئے اور آفس میں آ کر چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے پریس کانفرنس کے دوران خطاب میں کہا کہ کرونا وائرس کی ایس او پیز کی آڑ میں ضلعی انتظامیہ نے فاقہ کشی کا شکار تاجروں اور ریڑھی بانوں پر ماسک نہ لگانے کی پاداش میں 5 سے 10 ہزار روپے جرمانہ کرنا شروع کر دیا ہے انہوں نے تاجروں ، ریڑھی بانوں اور محنت کشوں کو کہا کہ اب بلدیہ اٹک میں سپریم کورٹ کے دلیرانہ فیصلے کے سبب منتخب قیادت دوبارہ چارج لے چکی ہے اور کسی کو اپنے اعداد و شمار کیلئے ان طبقات سے زیادتی کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی ادارے بحال کر دیئے تاہم پاکستان خصوصاً پنجاب میں افسر شاہی جس نے ’’ ریاست کے اندر ریاست ‘‘ قائم کر رکھی ہے سپریم کورٹ کے احکامات ماننے کیلئے تیار نہیں پہلے ضلع کونسل اور اب بلدیہ اٹک میں تالے لگا دیئے گئے جو دراصل عدالت عظمیٰ کے احکامات کی توہین ہے سپریم کورٹ اس پر از خود نوٹس لے اور ایسے افسران کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کر کے ان سے جواب طلبی کی جائے انہوں نے کہا کہ پانی کے ریٹ ان کے دور میں نہیں بڑھے اور یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے جس پر جلد ہی بلدیہ اٹک کے اجلاس میں نظر ثانی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ دفتری اوقات کار کے دوران بلدیہ اٹک کے دونوں گیٹ پر تالے لگانا سمجھ سے بالا تر ہے اور جو بلدیہ عوام کو پینے کا صاف پانی ، سیوریج کا بہتر نظام اور سٹریٹ لائٹ نہ دے سکے وہ ایسے ادارے کو بلدیہ تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں اس موقع پر کوارڈینیٹر میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بلدیاتی اداروں کی منتخب قیادت کو روکنے کیلئے یہاں تالے لگانا توہین عدالت ہے اور عدالت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے بلدیہ اور اٹک کے عوام کے مفاد کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہیں شیخ آفتاب احمد اور میجر طاہر صادق دونوں عوام کے مفاد کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں اس موقع پر مسلم لیگ ( ن ) کے اقلیتی کونسلر طارق ولیم نے شیخ آفتاب احمد اور میجر طاہر صادق کے حق میں زندہ باد کے نعرے لگوائے جبکہ مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنان نے گو عمران گو اور مریم نواز زندہ باد کی نعرہ بازی بھی کی

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں