پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنا بڑی اہم کامیابی ہے،شیخ آفتاب احمد

جمعہ 17 جون 2022 19:38

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2022ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنا بڑی اہم کامیابی ہے ،میاں شہباز شریف اور اتحادیوں نے دن رات ایک کر کے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا ،آنیوالے چند ماہ کے دوران حکومت عوام کو اشیاء خورد نوش کی مد میں ریلیف دیگی مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ ملکی حالات کو چلینج سمجھ کر قبول کیا نیازی صاحب کی چار سالہ کارکردگی قوم کے سامنے ہے جہاں انہوں نے سوائے اپوزیشن کے انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ بھی نہیںکیا اپوزیشن کو جیلوں میں بھیجنے کیلئے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود اپوزیشن پر کوئی الزام ثابت نہ کر سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ا۔

(جاری ہے)

س موقع پرڈاکٹر اشرف بٹ ، شیخ اجمل محمود،سٹی صدر حاجی احسان خان ،طلال اشرف بٹ ،حاجی ابرار ،سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتا ق،شیخ حامد قدوس بھی موجود تھے۔ شیخ آفتاب احمدنے کہا کہ عمرا ن خان کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک ڈیفالٹر ہونے کے قریب تھا دو ماہ کے دوران جو محنت مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں نے کی جس کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں آج جمعہ کا دن مبارک ثابت ہوا کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل گیا جو پاکستانی قوم کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء میں جب مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی تھی تو اس وقت بھی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے چیلنج سمجھ کر اقتدار سنبھالا تھا اور ملک وقوم کو تعمیر وترقی کی جانب گامزن کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی عارضی ہے مسلم لیگ (ن) نے کبھی بھی عام آدمی کے مسائل میں اضافہ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ ریلیف دیا آنیوالے چند ماہ میں قوم کو بڑی خوشخبریاں ملیں گی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں