اٹک پولیس نے چور گرفتار کرکے زیورات اور نقدی برآمد کر لی

پیر 15 اپریل 2024 17:25

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) اٹک پولیس نے شہریوں کے گھروں سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرکے چوری شدہ زیورات اور 6 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

تھانہ جنڈ میں سیف محمود ولد محمد اسلم نے درخواست دی کہ اپنی فیملی کے ہمراہ والد کے گھر گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور سامان بکھر پڑا تھا سامان کی پڑتال کرنے پر طلائی زیورات اور نقدی 180000 روپے غائب تھی جبکہ امجد خان ولد عبدالرحمان نے تحریری درخواست دی کہ میرے بھائی کے گھر سے نقد رقم 160000 روپے اور طلائی زیورات کسی نے چوری کر لیے ہیں۔

تھانہ جنڈ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے نقدی اور سونا چوری کرنے والے ملزم سلیمان منور ولد منورخان سکنہ سارنگ ڈھاب پڑی چکوال کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے دوران تفتیش 5 لاکھ 90 ہزار روپے اور 2.5 تولے سونا برآمد کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں