سستی تندوری روٹی اورنان کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے، ڈپٹی کمشنراٹک

منگل 16 اپریل 2024 20:05

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنراٹک رائوعاطف رضانےکہاہےکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سستی تندوری روٹی اورنان کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے، اس پر عمل درآمد کےلیے پرائس مجسٹریٹس اورمتعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نےکہاکہ اس ضمن میں مجموعی طور پر اب تک 410معائنوں میں 706تندورچیک کیے گئے،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 33 کےخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، 94 ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے گئے اور9گرفتاریاں عمل میں آئیں۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں