اٹک میں وزیراعلیٰ پنجاب مانیٹرنگ ٹیم کے ممبرجہانگیر خانزادہ کی عوام کو سستی روٹی فراہمی کے حوالے سے مختلف مقامات پرچیکنگ

بدھ 17 اپریل 2024 17:16

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) اٹک میں وزیراعلیٰ پنجاب مانیٹرنگ ٹیم کے ممبرجہانگیر خانزادہ نے عوام کو سستی روٹی فراہمی کے حوالے سے مختلف مقامات پرچیکنگ کی ہے، جہانگیر خانزادہ نےعوام کو سستی روٹی 16 روپے میں فراہمی کے حوالے سے ضلع بھر میں مختلف مقامات پرچیکنگ کی،اس موقع پراے ڈی سی آر تحصیل صدر مسلم لیگ ن ملک انصاراحمد میرنوید سمیت دیگرافسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب مانیٹرنگ ٹیم کے ممبرجہانگیر خانزادہ نے تمام نان بائیوں اورافسران کو سخت ہدایات جاری کیں کہ وہ عوام کو حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں عوام کو سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنائیں اورنان بائی حضرات وزن اورمعیارکوبرقرار رکھتے ہوئے سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کایہ عوام دوست اقدام ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں بھی عوام سستے داموں روٹی کی فراہمی کررہی ہیں،جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ سستی روٹی کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس پر نان بائیوں اورافسران کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں