پاکستان سے بھارت نقل مکانی کر کے جانے والے 11 افراد کے بھارت میں قتل کے خلاف اقلیتی برادری کااحتجاجی مظاہرہ

اتوار 20 ستمبر 2020 19:11

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) پاکستان سے بھارت نقل مکانی کر کے جانے والے 11 افراد کے بھارت میں قتل کے خلاف بدین میں اقلیتی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی خفیہ ایجنسی را اور انتہا پسند ہندو تنظیم پر قتل کا الزام عائدکیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کہ مطابق پاکستان سے بھارت منتقل ہونے والے گیارہ افراد کا بھارت میں قتل کہ خلاف آل ہندو پنچائت کی جانب سے منجی کاریو ویرو مل لوہار منجی لال اور دیگر کی قیادت میں ہندو برادری کہ افراد نے بدین پریس کلب کہ سامنے بھارت میں قتل ہونے والے افراد کہ قتل کہ خلاف بھارت بھارتی خفیہ ایجنسی را اور ہندو انتہا اور شدد پسند تنظیموں کہ خلف مظاہرہ کیا اس موقع پر ہندو برادری کہ شرکا نے بھاتی مودی سرکار بھارتی خفیہ ایجنسی را اور ہندو شدد پسند جماعتوں پر قتل عام کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرکار قاتلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے تحفظ فراہم کر رہی ہے انہوں نے کہا پاکستانی حکومت کی جانب سے بھارت اور عالمی اداروں کہ سامنے مسئلہ اٹھائے جانے کہ باوجود ابھی تک قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مظاہرین نے اس موقع پر بھارتی مودی سرکار بھارتی خفیہ ایجنسی را کہ خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر قاتل گرفتار نہیں ہوتے تو ہم اسلام آباد میں بھارتی سفار خانہ کے سامنے مظاہرہ کریں گی.

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں