بدین :راشن اور امدادی سامان نہ ملنے کے خلاف برسات متاثرہ خواتین کا مظاہرہ اور دھرنا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 20:53

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) راشن اور امدادی سامان نہ ملنے کے خلاف برسات متاثرہ خواتین کا مظاہرہ اور دھرنا گولارچی حیدرآباد روڈ بلاک ٹریفک معطل،گولارچی کے بارش متاثرہ خواتین مظاہرین کی جانب سے راشن ٹینٹ علاج اور ادویات کی عدم فراہمی کہ خلاف راہوکی کہ قریب گولارچی حیدراباد روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دیا مظاہرین کہ مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کے دوران تعلقہ گولارچی میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد بارشوں اور سیم نالوں کہ شگافوں کے پانی سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے بری طرح متاثر ہوئی ہے جو حکومتی بلند بانگ دعووں کے باوجود متاثرین کی اکثریت تاحال حکومتی امداد سے محروم ہی.

(جاری ہے)

خواتین متاثرین کی جانب سے صوبائی وزیر زراعت اور ضلع بدین کہ رین ایمرجنسی کوآرڈینیٹر اسماعیل راہو کہ گوٹھ راہوکی کے نزدیک دھرنا دے کر گولارچی حیدرآباد روڈ کو بلاک کر دیا. مظاہرین کی قیادت سندھیانی تحریک کی مرکزی رہنما زینب سموں، زاہدہ شیخ، سسی اشرف اور دیگر نے کی خواتین مظاہرین نے امدادی سامان نہ ملنے کی شکایت کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ سے فوری امدادی پیکج دینے کا مطالبہ کیا علاوہ ازیں دیہہ فٹون چک نمبر 7 گوٹھ جمعوں جت کے سیلاب متاثرین حسین جت، طاہر جت، عیسی جت سمیت 40 سے زائد مکینوں نے امدادی سامان نہ ملنے پر شدید احتجاج بھی کیا انھوں نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیم نالے میں شگاف پڑنے کے سبب ان کے گھر اور فصلیں پانی میں ڈوب گئے ہیں یہاں کے مکین بیسروسامانی کی حالت میں کھلے آسمان تلے بے یارومدگار پڑے ہیں لیکن ان کی دادرسی کرنے والا کوئی نہیں اور امدادی سامان اور خیمہ سیاسی بنیادوں پر تقسیم کئے جا رہیں ہیں.

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں