بدین میں الیکشن مہم،آصفہ بھٹوکے عوام سے وعدے

پیپلزپارٹی نے دل کے علاج کیلئے این آئی سی وی ڈی بنایا،باقی وعدے بھی پورے کریں گے،آصفہ بھٹو

منگل 30 جنوری 2024 22:53

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2024ء) آصفہ بھٹوزرداری نے بدین میں الیکشن مہم کے دوران کہاکہ عوام ہمارے ساتھ خوشی اورغم میں کھڑے رہے۔پیپلزپارٹی کی ملک بھرکی طرح سندھ میں بھی الیکشن مہم جاری ہے،رہنماپی پی پی آصفہ بھٹو مہم کے سلسلے میں بدین گئیں ۔

(جاری ہے)

عوام سے خطاب میں آصفہ بھٹوزرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نیدل کیعلاج کیلئیاین آئی سی وی ڈی بنایا،بچوں کے علاج کیلئے چائلڈ فانڈیشن بنائی ہے۔انہوں نے کہا کی پیپلزپارٹی عوام کومزدورکارڈاوریوتھ کارڈ دیگی،ہم آپ کوگھربناکردیں گے،خواتین کومالکانہ حقوق دیں گے،وعدہ کرتے ہیں آپ کی تنخواہ دگنی کریں گے۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں