کیریکٹر ایجوکیشن فائونڈیشن کی جانب سے جدید مذہبی علوم و تدریس ناظرہ قرآن کی تربیت کے لئے اجلاس کا اہتمام

جمعرات 1 فروری 2024 22:48

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) کیریکٹر ایجوکیشن فائونڈیشن کی جانب سے بدین پریس کلب میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے پرنسپل کے اعزاز میں استقبالیہ جدید مذہبی علوم و تدریس ناظرہ قرآن کی تربیت کے لئے اجلاس کا اہتمام کیا گیا .کیریکٹر ایجوکیشن فانڈیشن کی جانب سے بدین پریس کلب میں منعقد پروگرام کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ٹیم لیڈ سندھ محمد دانش اور مفتی صابر حسین اسکول سپورٹ آفیسر حیدرآباد محمد وسیم اسکول سپورٹ آفیسر میر پور خاص اور بدین نے شرکت کی اس موقع پر پر خطاب کرتے ہوئے ہوئے اسٹنٹ ٹیم لیڈر سندھ محمد دانش نے کہاکہ سندھ بھر میں کریکٹر ایجوکیشن فاونڈیشن کے ادارے قائم کیے گئے ہیں جن کا بچوں کو دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تعلیم بھی لازمی ہے انہونے نے مزید کہا کہ دنیا میں وہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں جو کہ علم کی روشنی کو گھر گھر پھیلاتے ہیں بچوں کی تعلیم کے ساتھ اخلاقی اور فنی تربیت کرنا بھی اساتذہ کی اہم ذمہ داری بنتی ہے .

انہوں نے کہا تعلیم اور تربیت یافتہ بچے معاشرے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے مزید کہنا تھا ضلع بدین میں سیلاب کے بعد اکثر اسکولز کی عمارات مخدوش ہوچکی ہیں جس کی وجہ بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اس لیے حکومت کو زیادہ تر توجہ اسکولز پر دینی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہکریکٹر ایجوکیشن فانڈیشن اس وقت پورے پاکستان میں 3 پروگرام پہ کام کر رہی جس میں بچوں کو ٹی پی ایل طریقہ سے ناظرہ قرآن پڑھانا بچوں کو قرآن کا مفہوم کس طرح سمجھایا جائے اور حسنہ تربیہ اوراس کے ساتھ ساتھ ناظرہ قرآن سیکھنے کے لیے کریکٹر ایجوکیشن فانڈیشن نے سافٹ ویئر بھی بنائے ہیں �

(جاری ہے)

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں