الیکشن ڈیوٹی کے لئے سرکاری افسران اور ملازمین کی حتمی فہرست واضع اور آویزاں نہ ہونے کے باعث ملازمین پریشان اساتذہ تنظیم کے تحفظات

اتوار 4 فروری 2024 19:45

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2024ء) الیکشن ڈیوٹی کے لئے سرکاری افسران اور ملازمین کی حتمی فہرست واضع اور آویزاں نہ ہونے کے باعث ملازمین پریشان اساتذہ تنظیم کے تحفظات احتجاج کا اعلان سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور جی ڈی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا فہرستیں آویزاں کرنے اور اساتذہ کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ اسٹاف کی تعیناتی کے لیے سرکاری افسران اور ملازمین کی حتمی فہرست واضع اور آویزاں نہ ہونے کے باعث اساتذہ اور دیگر ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا اساتذہ تنظیم گسٹا کے عہدیدران حیات نظامانی اور کاشف قادر میمن اور دیگر نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے .

جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور جی ڈی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی سرکاری ملازمین اور اساتذہ کے خدشات اور تحفظات پر نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بدین میں پولنگ اسٹاف کی تعیناتیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں پہلے روز سے ہی الیکشن کے جاری عمل اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرن ریٹرننگ آفیسرن کی جانبداری پر شدید تحفظات اور خدشات کا اظہار کرتے ہوئے تحریری طور پر شکایات دے چکے ہیں .

سندھ میں سابق پیپلزپارٹی حکومت کے تعینات افسران کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات صاف اور شفاف طریقے سے نہیں ہو سکتے . ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پولنگ ڈیوٹی کے لئے تعینات اور مقرر ملازمین کی فہرستیں آویزاں نہ کرنے پر تحفظات اور تحفظات ظاہر کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نامذد امیدواروں کی سفارش پر الیکشن کے آخری مرحلے میں بھی غیر قانونی طور پر ردوبدل کیا جانے خدشہ ہے . ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سرکاری ملازمین اور اساتذہ کے تحفظات دور کرنے اور فہرستیں فوری طور پر آویزاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں