الطاف حسین اور ایم کیو ایم بھارت کی ایجنٹ اور دہشتگردجماعت ہے،ڈاکٹر وسیم اختر

حکومت کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف سخت موقف وقت کاتقاضا ہے،پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی پنجاب

منگل 14 جولائی 2015 20:17

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے حکومت پاکستان کی جانب سے الطاف حسین کودہشتگرد قراردیتے ہوئے معاملہ برطانیہ سے اٹھانے کے فیصلے کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم بھارت کی ایجنٹ اور دہشتگردجماعت ہے۔ حکومت کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف سخت موقف وقت کاتقاضا ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے پاک سیکیورٹی اداروں کے خلاف بار بار توہین آمیز زبان استعمال کرناانتہائی ناقابل برداشت ہے۔الطاف حسین اپنی تقاریرمیں بھارت کی بولی بول کرملک میں انتشار پھیلاناچاہتے ہیں۔25سالوں سے شہر قائد کاامن تباہ وبرباداور بے گناہ لوگوں کاخون بہانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر چھاپے کے دوران غیر ملکی اسلحہ اوردرجنوں دہشتگردوں کی گرفتاری اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ ایم کیوایم سیاسی نہیں بلکہ انڈیا کی ایجنٹ اور ایک دہشتگردتنظیم ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ نے پاکستان کی اقتصادی شہ رگ کراچی میں اغوابرائے تاوان،بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ،بوری بند لاشوں کاکلچرعام کیااور مہاجرکے نام پر خون خرابے کابازارگرم رکھا۔حکومت پاکستان اور سیکیورٹی ادارے اگرچاہتے ہیں کہ کراچی میں امن قائم ہوتوروشنیوں کے شہرکوایم کیوایم کے چنگل سے آزاد کراناہوگا۔جماعت اسلامی پنجاب کے رہنمانے مزیدکہاکہ جنرل پرویزمشرف کے دور میں ایم کیوایم این آر او سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی جماعت ہے جس کے سربراہ پر72فوجداری مقدمات کو ایک رات میں ہی واپس لے لیا گیا۔

ان میں قتل کے31،اقدام قتل کے11،اغوابرائے تاوان کے3 اور بلوہ کے25مقدمات شامل تھے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پرٹوٹل182مقدمات معاف کئے گئے۔این آراواس وقت کی حکومت کامجرمانہ اقدام تھا جس میں جنرل(ر)پرویزمشرف براہ راست شامل تھے۔انہوں نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ شہرقائد کے عوام کوتحفظ فراہم کرنے اور خوف کی فضاء ختم کر نے کیلئے حکومت پاکستان بیرونی دباؤمیں آئے بغیرایم کیو ایم پرفی الفور پابندی لگائے۔حکومت پاکستان نے اب کی باراس سنگین معاملے کوادھوراچھوڑاتوپاکستان کی سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار ہونا پڑسکتا ہے۔ `

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں