نریندر مودی کا پانی بند کرنے کا اعلان کھلم کھلا اعلان جنگ ہے‘ عبدالرشید ترابی
میاں نواز شریف اسلام آباد میںآل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کریں اور بیرون ممالک مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے ایک قومی وفد تشکیل دیں جس کی قیادت وہ خود کریں
اتوار 27 نومبر 2016 14:30
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوںنے کہا کہ میاں نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کشمیریوں کی ترجمانی کی جو خوش آئند ہے ، لیکن مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل عام اور سیز فائر لائن پر بھارتی جارحیت پانی بندکرنے کے اعلان جنگ کا تقاضا ہے کہ ایک بھرپور بین الاقوامی سطح پر جارحانہ سفارتی مہم کا اہتمام کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لایا جائے ، کشمیرپر او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلایا جائے ، ترکی کے صدر طیب رجب اردگان نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر کشمیریوں کی دو ٹوک حمایت کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ طیب رجب اردگان جو او آئی سی کے چیئرمین ہیں ، ان کی تقلید کرتے ہوئے او آئی سی کے سربراہان مملکت بھی کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ محض قراردادیں پاس کرنے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ اس کو حل کرنے کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامہ حکمت عملی تشکیل دینا ہوگی ، انہوں نے کہا کہ سیز فائر لائن پر بھارتی فائرنگ کی وجہ سے بڑی تعداد میں سول آبادی کا انخلاء شروع ہو چکا ہے ، جو تشویشناک ہے ، اہل پاکستان ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ، کشمیر میں اس وقت سخت سردی پڑ رہی ہے اور متاثرین سیز فائر لائن مشکلات کا شکار ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کو تنہا نہ چھوڑیں ۔ انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے نتیجے میں اٹھنے والی تحریک آزادی کشمیر کی تازہ لہر نے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا ہے ، اور اہل کشمیر نے ناقبل تسخیر جذبہ آزادی اور استقامت کی نئی تاریخ رقم کی ہے ، ایک سو چالیس دن سے زائد کا کرفیو توڑ کر وہ بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں مظاہرے کر رہے ہیں ، ان کو یہاں سے مثبت پیغام ملنا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستانی پرچموں کی بہار ہے ، ہندوستان کا پرچم سرکاری عمارتوں تک محدود ہو چکا ہے، ان حالات میں اہل پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں ۔بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*بہاول وکٹوریہ ہسپتال کاڈیک وارڈ ڈاکٹروں کی بڑی نااہلی سامنے آگئی
جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ وقت میں معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
بہاول پور، ڈسٹرکٹ کلکٹرآفس اورچولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی آڈٹ انسپکشن رپورٹ ،متعلقہ لینڈ ریونیواکاونٹس ..
بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ
بہاول پور، پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں ضمنی الیکشن کامعاملہ
سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..
بہاول پور، محکمہ ریلوے سمہ سٹہ،ٹھیکیدارکرایہ کی مدلاکھوں روپے ہڑپ کرگیا
سرکاری بلڈنگزکی تعمیر کامعاملہ، بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب نے 1ارب 27کروڑ 69لاکھ پانچ ہزارروپے کے فنڈزجاری ..
ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کے واقعے میں کارروائی کا آغاز
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ڈسٹرکٹ لیول کی ٹاسک فورسز تشکیل ، نوٹیفکیشن جاری
بہاولپور،ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش برآمد
بہاولپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا