خوددار قوم خود ساختہ ایماندار اور ثاقب نثار کے صادق و امین وزیراعظم سے ایک ایک پائی کا حساب مانگ رہی ہے،ملک شاہ محمد چنڑ

جمعہ 4 جون 2021 23:00

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پور ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہ کہاکہ بھکاری وزیراعظم کے دیگ نما کشکول میں آئی ایم ایف،ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور عالمی بینک نے مجموعی طور 475 ارب ڈالر کے فنڈز ڈالے جبکہ مخیر حضرات نے بھی اربوں روپے کے فنڈز عطیہ کیے حکمران بتائیں کہ وہ کہاں خرچ کیے کیونکہ صاف چلی شفاف چلی کا نعرہ کرپشن کے سمندر غرق ہو چکا ہے اور خوددار قوم خود ساختہ ایماندار اور ثاقب نثار کے صادق و امین وزیراعظم سے ایک ایک پائی کا حساب مانگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں کرپشن کا ناسور آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور اس صدی کا سب بڑا المیہ یہ ہیکہ نیازی سرکاری نے کورونا وباء سے بچاؤ کے لیے عالمی اداروں کی طرف سے ملنے والے اربوں ڈالرز کے فنڈز پر بھی ہاتھ صاف کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مالی کرپشن کا اسکنڈل ہے جس میں عالمی مالیاتی اداورں اور مخیر حضرات کی جانب سے اربوں روپے کے فنڈز کا کوئی حساب کتاب نہیں اور نیازی سرکار کی جانب سے ایڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے بھجوائی گئی آڈٹ رپورٹ کو پبلک کرنے کی بجائے دبانا بھی مجرمانہ غفلت کے ذمرے میں آتا ہے انہوں نے کٹھ پتلی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی صاحب اب اندھیر نگری و چوپٹ راج نہیں چلے گا آپ کب تک آڈیٹر جنرل کی رپورٹ سے آنکھیں چراتے رہیں گے آپ سے ذی شعور عوام اس رپورٹ کو بھیانک انکشافات کے ساتھ من و عن شائع کرنے کا پرزور مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وباء سے متاثرہ غریب عوام کے لیے ملنے والے اربوں ڈالر پر ڈاکہ ڈالنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہاکہ غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں جبکہ حکمران امدادی رقوم پر عیاشیاں کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پریشان حال قوم کی بددعائیں حکومت کو لے ڈوبیں گی اور بجٹ کے بعد انکی رخصتی یقینی ہے۔انہوں نے کہاکہ مستقبل پیپلزپارٹی ہے اور بلاول بھٹو زرداری قوم کی نگاہوں کا مرکز و محور بن چکے ہیں اور وہ انشائاللہ عوام کی طاقت سے وزیراعظم پاکستان منتخب ہوکر وطن عزیز کو تعمیر و ترقی نئی شاہراہوں و قوم کو خوشحالی کی راہوں پر ڈالیں گے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں