گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خار باجوڑ میں چار سال سے بجلی کی فراہمی معطل، ایک ہزار طالبات کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 3 جون 2017 16:50

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خار باجوڑ میں چار سال سے بجلی کی فراہمی معطل، ایک ہزار طالبات کو مشکلات کا سامنا
باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2017ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خار باجوڑ میں چار سال سے بجلی کی فراہمی معطل، ایک ہزار طالبات کو مشکلات کا سامنا ۔ شدید گرمی میں کلاسز لینے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

باجوڑایجنسی کے صدر مقام خار میں قائم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خا رمیں گزشتہ چار سال سے بجلی نہ ہونے کیوجہ سے طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں اور ایک ہزار طالبات شدید گرمی میں کلاسز لینے پر مجبور ہیں ۔

اسکے علاوہ سکول کی استانیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہیں ۔سکول کے طالبات کا کہنا ہے کہ کئی بار پولیٹیکل انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے حکام کو آگاہ کیا مگر چار سال گزرنے کے باوجود بھی بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ بجلی نہ ہونے کیوجہ سے طالبات شدید گرمی میں کلاسز لینے پر مجبور ہیں۔بجلی نہ ہونے کیوجہ سے پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں