باجوڑمیں راغگان ڈیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار دھماکہ خیزمواد سے شہید

شہید ہونے والے اہلکاروں میں ایک سپاہی اور ایک حوالدار شامل ہے‘تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.ضلعی پولیس سربراہ کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 13 نومبر 2021 14:41

باجوڑمیں راغگان ڈیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار دھماکہ خیزمواد سے شہید
باجوڑ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 نومبر ۔2021 ) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں راغگان ڈیم کے نزدیک پولیس اہلکاروں کو امپرووائزڈ ایکسپلوزیو ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے ہیں. ضلعی پولیس افسر صمد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اہلکار ڈیم کی سیکیورٹی پر تعینات تھے انہوں نے کہا کہ صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب اہلکاروں کو آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا.

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں میں ایک سپاہی اور ایک حوالدار شامل ہے بعد ازاں دونوں پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئیں پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے علاوہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ ایک اضافی چوکی بھی قائم کردی گئی. اس سے قبل ضلع باجوڑ میں 21 اکتوبر کو ریموٹ کنٹرول دھماکے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے ”آئی ایس پی آر“ کے مطابق باجوڑ کے علاقے ڈبرائی میں آئی ای ڈی دھماکا سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران ہوا دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے 28 سالہ لانس نائیک مدثر اور 26 سالہ سپاہی جمشید شہید ہوئے جن کا تعلق بالترتیب کوہاٹ اور کراچی سے تھا دھماکے میں 2 پولیس کانسٹیبلز سپاہی عبدالصمد اور سپاہی نور رحمان بھی شہید ہوئے تھے.                                                                       

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں