باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز نائب صوبیدار شہید

پیر 24 ستمبر 2018 20:35

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) تحصیل ماموند کے علاقے بدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں لیویز نائب صوبیدار سرفراز شہید ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے بدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں لیویز صوبیدار سرفراز شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق نائب صوبیدار پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھے اور پولیو ڈیوٹی تقسیم کرنے کے بعد اپنی پوسٹ واپس جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار سرفراز موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد جائے حادثہ پر پہنچی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں