باجو ڑ،بم دھماکہ میں شہید ہونیوالے مولوی امان اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جمعہ 30 نومبر 2018 22:08

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) باجو ڑبم دھماکہ میں شہید ہونیوالے مولوی امان اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ گزشتہ روز باجوڑ کے تحصیل خارعلاقہ عنایت کلے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں شہید ہونیوالے مولوی امان اللہ کی نما ز جنازہ آبائی علاقہ عنایت کلے میں ادا کردی گئی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔بعد ازاں شہید کو ہزاروں آشکبار آنکھوں کے سامنے علاقہ اکوڑی عنایت کلے میں سپردخاک کیاگیا۔ وہ جمعیت طلباء اسلام باجوڑ کے جنرل سیکرٹری عمران ماہر کے بھائی تھے۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں