باجوڑ ، فاٹا سرکل پشاور کے سپرنڈٹنگ انجینئر پی ایچ ای 31 مئی 2018 کو ریٹائرہونے سے پورے قبائلی اضلاع میں تمام ترقیاتی کا ٹھپ ہوکر رہ گئے

جمعرات 6 دسمبر 2018 13:45

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) باجوڑ ، فاٹا سرکل پشاور کے سپرنڈٹنگ انجینئر پی ایچ ای 31 مئی 2018 کو ریٹائر ہوچکے ہیں ، جس کے وجہ سے پورے قبائلی اضلاع میں تمام ترقیاتی کا ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کنٹریکٹر ایسویسی ایشن باجوڑ کے سابق صدر اور موجودہ نائب صدر شیرغزن ٹھیکدار نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ آفسر کے نہ ہونے کے وجہ سے ترقیاتی کام ، پنشن وغیرہ اہم امور اب تک معطل ہے لہذا ہم گورنر خیبرپختونخوااور دیگر اعلیٰ احکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس خالی پوسٹ پر فوراً نیا پی ایچ ای تعینات کریں اور یا موجودہ ایکسین کو پی ایچ ای کے اختیارات دے دیئے جائیں ۔ انہوںنے مزید کہاکہ قبائلی اضلاع کے تمام ٹھیکداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہذا فوری طور اس کو عملی جامہ پہنایا جائے اور عوام کے اس مشکل کا خاتمہ کیا جائے۔

اس پوسٹ کے خالی ہونے کے باعث فاٹا کے تمام ٹھیکداران شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر آئندہ چند دنوں میں عملدرآمد نہیں کیا گیا تو ہم مجبوراً گورنر ہاؤس کے سامنے اپنے مطالبات کیلئے دھرنا دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں