باجوڑ میں پولیو کے پے درپے کیسز ، وجوہات معلوم کرنے کیلئے اسلام آباد سے خصوصی ٹیم باجوڑ کا دورہ کریگا

جمعرات 7 فروری 2019 15:13

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) باجوڑ میں پولیو کے پے درپے کیسز ، وجوہات معلوم کرنے کیلئے اسلام آباد سے خصوصی ٹیم باجوڑ کا دورہ کریگا۔

(جاری ہے)

باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے کہا کہ باجو ڑمیں جاری پولیو وباء کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے پولیو پر کام کرنیوالے ماہرین کی12رکنی خصوصی ٹیم 11فروری سے لیکر28فروری تک ضلع باجوڑ اور ضلع مہمند کا دورہ کریگا۔

بابر بن عطاء نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے کیونکہ یہ مرض نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کیلئے تشویش کا باعث ہے اور اس کیوجہ سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی ہورہی ہے ۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں