بارکھان کے سماجی و سیاسی حلقوں کا محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ناقص کارگردگی پر افسوس کا اظہار

منگل 1 مئی 2018 21:26

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) بارکھان کے سماجی و سیاسی حلقوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ناقص کارگردگی پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بارکھان ضلعی ہیڈ کوارٹر ہے اور یہاں کے مکین پینے کے صاف پانی کی سہولت محروم ہیں۔شہربارکھان کی آبادی اسوقت تقریبا تیس ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔یہاں پر انگریز دور کی لگی ہوئی پائپ لائنیں ابھی تک بچھی ہوئی ہیں اور وہ واٹرسپلائی سکیم جو پانچ ہزار نفوس کیلئے بنائی گئی اب اس واٹرسپلائی سکیم سے تیس ہزار نفوس پینے کے پانی کے منتظر ہیں۔

پائپ لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جگہ جگہ پانی نکل کر بہہ رہا ہے اور نالیوں کا گندہ پانی واپس پائپ لائنوں کے زرئعے پائپ لائینوں میں چلا جاتا ہے۔جس کی وجہ عوام میں کافی موذی امراض جنم لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے کہا کہ محکمہ ہرسال بجٹ کی خطیر رقم پانی کے منصوبوں پر سرف کاغذی کاروائی کیلئے خرچ کرتا رہتا ہے لیکن عملا ایسا کچھ نہیں ہے۔

شہربھر میں پانی کی قلت کی وجہ سے بچے بوڑھے دیہی علاقوں کی ٹیوب ویل سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو،چیف سکریٹری بلوچستان، سکریٹری پبلک ہیلتھ، کمشنر ژوب ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر بارکھان سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بارکھان شہر کے مکینوں کو ہنگامی بنیادوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں