آنے والا وقت صرف اور صرف جماعت اسلامی کی صا لح اور دیانتدار قیادت کا ہے ،سینیٹر سراج الحق

ہفتہ 27 جولائی 2019 22:37

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2019ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کارکنان عظیم چیلنج کیلئے تیاری کریں کیو نکہ پوری قوم کی نظریں متبادل سیاسی قیادت کیلئے جماعت اسلامی پر لگی ہوئیں ہیں ملک وقوم کے مسائل کا حل اور ترقی وخوشحالی دیانتدار صا لح قیادت سے مشروط ہے جوکہ ہمارے علاوہ کوئی نہیں دے سکتا جماعت اسلامی ملاکنڈ کے ورکرز کے دوروزہ تربیتی اجتماع کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ ملک کے با اختیار اداروں نے مرضی کی حکومت مسلط کر کے معیشت بھی تباہ کردی ہے آج پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے شرمندہ ہیںاور ان کے سپورٹرز سخت مایوس و بے چین ہیں انھوں نے کہا کہ نا م نہاد تبدیلی سرکارنے اپنے 365دنوں میںملک وقوم کو مشکل و بدبختی کے سوا کچھ نہیں دیاہر آنے والا دن گذشتہ سے بدتر ہے کارکنان تیاری تیز کردیں آنے والا وقت جماعت اسلامی ہے اجتماع سے نائب امیر راشد نسیم مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید بختیار معانی سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان ضلعی امیرخورشید ربانی مولانا جمال الدین اور مو لانا مسیح گل نے بھی خطاب کیا امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ ایک سال تک حکومتی کارکردگی صفر رہی ہے اور ہر محاذ پر حکمران فیل ہوچکے ہیں اسلئے اب ان نا اہلوں کو مذید مہلت نہیں دے سکتے جبکہ ماضی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب ہم پی پی اور پی ایم ایل این کی پالیسیوں کا بھی حصہ نہیں بن سکتے کیونکہ موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں کا ہی تسلسل ہے ان کی خارجہ وداخلہ پالیسیاں معاشی و تعلیم اقدامات سب کچھ بیرونی آقائوں کو خوش کر نے کیلئے ہے اسلئے موجود ہ حکومت کا جانا ٹہر گیا جبکہ پی پی اور پی ایم ایل این کا با ب اب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا ہے انھوں نے کہا کہ آنے والا وقت صرف اور صرف جماعت کی صا لح اور دیانتدار قیادت ہے کیونکہ ملک وقوم کو جاری بحرانوں سے نکال کر ترقی خوشحالی کی منزل پر گامزن کرنے کی صلاحیت واہلیت جماعت اسلامی کے پاس ہے انھوں نے کارکنان پر زور دے کر کہا ہے کہ وہ جماعت کی دعوت و پیغام عام کرنے اور اسے گھر گھر گلی گلی پہنچانے کیلئے دن رات ایک کردیں۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں