مقامی لیویزانتطامیہ کے تعاون سے بجلی چوری پر ہر حال میں قابو پایاجائے،چیف ایگزیکٹیو پیسکو حسن فاضل خان

جمعہ 24 اپریل 2015 18:06

بٹ خیلہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) چیف ایگزیکٹیو واپڈا پیسکو پشاور حسن فاضل خان نے کہاہے کہ مقامی لیویزانتطامیہ کے تعاون حاصل کر کے بجلی چوری پر ہر حال میں قابو پایاجائے۔ڈیفالٹروں کے خلاف اپنی کوششیں تیز کرکے ریکوری کو بہتر بنایاجائے۔موسم گرما میں عوام کو بجلی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے ضروری ہے کہ عوامی تعاؤن کے ذریعے ڈائرکٹ کنڈوں، میٹر ٹمپرنگ اور دوسرے طریقوں سے بجلی چوری کا خاتمہ کیاجائے۔

واپڈاڈویژن درگئی کے ملازمین کیلئے نئے سرونٹس کوارٹرز بنائے جائیں گے جبکہ پہلے سے موجود کوارٹروں کو گیس کی فراہمی یقینی بنایاجائیگا۔ جبکہ نئے گاڑیوں کی خریداری میں ڈویژن درگئی کو نئے گاڑیاں فراہم کردئیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واپڈا پیسکو ڈویژن درگئی میں واقع ریسٹ ہاؤس میں ایکسئن درگئی اشتیاق علی شاہ، ایس ڈی اوزامیر محمد خان، عبدالناصر خان، حسین تاج،حضرت حسن ، سپرنٹنڈنٹس احسان سہیل خان، ابراہیم خان، وہاب گل خان اور دیگر کے ساتھ میٹنگ میں کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں یونین کے عہدیداروں زونل سیکرٹری سوات سرکل گل زمین خان ، ڈویژنل سیکرٹری محمد طارق، شیر محمد خان، چئرمین حاجی بحرمندخان، شاہ حسین خان، جنرل سیکرٹری جاوید خان، امجد خان، ارشد خان اور دیگر واپڈا ملازمین کے ساتھ ملاقات کیا جس میں یونین کے عہدیداروں نے ملازمین کیلئے نئے کوارٹرز بنانے، طویل فیڈروں پر پٹرولنگ اور فالٹ آٹینڈ کرنے کیلئے گاڑیاں،بجلی چوروں کے خلاف اپریشن کیلئے واپڈا پولیس فورس ،درگئی بجلی گھر میں ملازمین کیلئے سوئی گیس کی فراہمی اور ملاکنڈ ڈویژن کے واپڈا ملازمین کیلئے بھٹو کے دور سے مقرر کردہ 75 روپے ہل الاؤنس کو موجودہ مہنگائی کی تناسب سے بڑھانے جیسے مطالبات پیش کئے۔

جس پر چیف ایگزیکٹیو حسن فاضل نے واپڈا ملازمین کو یقین دہانی کی کہ ان کے مسائل کے حل میں وہ خصوصی دلچسپی لے گی۔لیکن واپڈا ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ محکمے کی بہتری کیلئے دن رات کوشش کرکے عوام کو بہتر خدمات فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں