مشعال خان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے محض الزام پر قانون ہاتھ میں لینا کسی مذہب میں جائز نہیں، نوید انجم خان

اتوار 16 اپریل 2017 19:20

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف مالاکنڈ ڈویژن آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نوید انجم خان نے کہا ہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشعال خان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے محض الزام کی بنیاد پر قانون ہاتھ میں لینا کسی بھی مذہب میں جائز نہیںملزمان کو قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو احتجاجی تحریک شروع کردیں گے وہ اتوار کو مالاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوانین کا احترام اسلام میں فرض عین ہے اور اگر مشعال خان سے کوئی گناہ سرزد ہوئی تھی تو اس کے لئے عدالتیں موجود ہیں مگر یہاں کسی نے نہ اسلام کے قوانین کی پاسداری کی اور نہ ہی عدالتوں کااحترام کیا ہمارا عوامی اخلاقی اور سیاسی فرض بنتا ہے کہ اس قسم کے لوگوں کی راہ روکی جائے انہوں نے کہاکہ حکومت یونیورسٹیوں ، کالجوں اور دیگر اداروں میں اس قسم کے واقعات کے روک تھام کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ طلبہ تنظیموں کے آپس کی رنجشوں اور اختلافات کے معاملات کسی اور بے گناہ کا گھر نہ اجاڑیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں