لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ میں گرفتار رکن قومی اسمبلی جنید اکبر اور وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان سمیت 7 افراد ضمانت پر رہا

تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنے رہنمائوں کو جلوس کی شکل میں ان کے گھر پہنچا یا

اتوار 28 مئی 2017 20:30

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ میں گرفتار تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر اور وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان سمیت 7 افراد ضمانت پر رہا ، تحریک انساف کے کارکنوں نے جلوس کے شکل میں گھر پہنچا یا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاکنڈ لیوی نے پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر، اور وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان کو پانچ دیگر کارکنوں اصغر ایوب، صادق شاہ ، ارشد ، اسد، اکرام سمیت گرفتار کرکے رات لیوی ہراست میں گزاری ، ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے انہیں وی ائی پی پروٹوکول دینے کی خاطر ریسٹ کو منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا مگر انہوںنے تھانہ میں رات گزار کر وی ائی پی پروٹوکول لینے سے انکار کرلیا ، انصاف لائر فورم کے رازق جان ایڈوکیٹ ، عزیر محمد ایڈوکیٹ اور ریاض ایڈوکیٹ نے درگئی میں مجسٹریٹ ان ڈیوٹی کے عدالت میں پیش ہوکر عدالت نے ملزمان کی حاضر ضمانت کی منظور ی دی ،جنید اکبر ، شکیل خان اور دیگر گرفتار کارکن رہائی کے بعد پریس کلب پہنچ گئے جہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مرکزی حکومت ، امیر مقام ، عابد شیر علی اور خواجہ اصف خیبر پختونخوا میں غیراعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کرکے عوام کو سڑکوں پر نکل انے پر مجبور کررہے ہیں ملاکنڈ میں گزشتہ کئی عرصہ سے اٹھارہ سے بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے عوام سڑکوں پر نکل ائے انہوںنے کہا کہ ایس ڈی بٹ خیلہ سب ڈویژن محکمانہ ڈیوٹی کے بجائے سیاسی جماعت کا الہ کار بن گیا ہے جبکہ ان کے چار سپرٹنڈنٹ جالاوانان میں کرش اور ماربل پلانٹس سے چار پچاس ہزار روپے ماہوار بھتہ وصول کرکے ایس ڈی او بھی اس میں شامل ہے ایس ڈی او سمیت تمام سپرنٹنڈنٹس کو تبدیل کرکے ایماندار افسران کو مقرر کیا جائے بعد ازاں کارکنوں نے رہا ہونے والوں کو جلوس کی شکل میں گاؤں پہنچا دئیے ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں