پی ٹی آئی کے ساتھ پختون قوم ، اور صوبے کے معاشی مسائل کے خاتمے کیلئے اتحاد کیا تھا ،اب علیحدگی پر ہم پریشان نہیں بلکہ بہت خوش ہیں ،

عام انتخابات کیلئے فری ہوگئے ہیں اوربہت بہتر انداز میں پارٹی کے استحکام کیلئے کوششیں کرسکیں گے ،اپنی مضبوطی کا دعویٰ کرنیوالے حقیقت میں بہت کمزور ہیں نواز شریف عدلیہ کے خلاف نہیں بلکہ عوامی رابطہ مہم شروع کررکھاہے صوبائی چیئرمین قومی وطن پارٹی سکندر شیرپائو کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 10 اگست 2017 19:58

پی ٹی آئی کے ساتھ پختون قوم ، اور صوبے کے معاشی مسائل کے خاتمے کیلئے اتحاد کیا تھا ،اب علیحدگی پر ہم پریشان نہیں بلکہ بہت خوش ہیں ،
بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اگست2017ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر شیرپائو نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ پختون قوم ، صوبے کے معاشی مسائل ، دہشت گردی کے خاتمے اور عوامی مینڈیٹ کی وجہ سے اتحاد کیا تھا لیکن اب جو علیحدگی اختیار کی ہے تو ا س پر ہم پریشان نہیں بلکہ بہت خوش ہیں عام انتخابات کے لیے فری ہوگئے ہیں اوربہت بہتر انداز میں پارٹی کے استحکام کے لیے کوششیں کرسکیں گے اپنی مضبوطی کا دعویٰ کرنے والے حقیقت میں بہت کمزور ہیں نواز شریف عدلیہ کے خلاف نہیں بلکہ عوامی رابطہ مہم شروع کررکھاہے۔

وہ بروز جمعرات مٹکنی بٹ خیلہ میں پارٹی رہنما ظفریاب خان کے والدعبدالمجید خان کے وفات پر فاتحہ خوانی کے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر سابق ایم پی اے جہانگیر خان ،ڈویژنل وائس چیئرمین محمد ابرار خان یوسف زئی،ضلعی جنرل سیکرٹری نیک محمد چیئرمین،تحصیل صدرسہیل خان اور دیگر کارکنان وعہدیداران بھی موجود تھے اس سے قبل سکندر شیرپائو نے مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ایک اہم شخصیت نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت بہت مضبوط ہے اور آدھے سے زیادہ اراکین اسمبلی ان کے پاس ہے لیکن جن کی حکومت مضبوط ہوتی ہے وہ دعوے نہیں کرتے ان کی حکومت کمزور ہے اس لیے مضبوطی کا دعویٰ کیا جاتاہے انہوں نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے میں بعض جگہوں پر متاثرین کو ابھی تک معاوضہ ادا نہیں کیا گیا قومی وطن پارٹی خبردار کرتی ہے کہ اگر فوری طور پر معاوضہ ادا نہ کیا گیا تو اس کے خلاف قانونی راہ اختیار کریں گے، ملاکنڈ میں تین بجلی گھروں کے باوجود بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ قابل افسوس ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے خلاف کوئی عدم اعتماد کی تحریک نہیں چل رہی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہے مگر بعض لوگ ڈرے ہوئے ہیں اور خود ایسا ماحوال بنا رہے ہیں کہ عدم اعتماد پیش ہوسکے انہیں چاہیے کہ عدم اعتماد کی جھنجھٹ میں پڑنے کی بجائے عوام کے مسائل حل کریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صوبائی حکومت بچانے کے لیے ہارس ٹریڈنگ کا سہارا تک لینے کے لیے تیار ہیں حالانکہ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ انہوں نے نئی سیاست اور تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے آیا ہارس ٹریڈنگ ان کی نئی سیاست کا حصہ ہے اور اگر ایسا ہے تو پرانے اور نئے سیاست میں کیا فرق رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا معاملہ انتہائی سنگین ہے اور ہمارے روایات کے عین خلاف ہے اس لیے اس کے تحقیقات ضروری ہے تاکہ پتہ چلے کہ حقیقت کیا ہے حقائق لوگوں کے سامنے لائی جائیں انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے عوامی رابطہ مہم شروع کیا ہے اور یہ ہر سیاسی جماعت کا حق ہے ہم نہیں چاہتے کہ اداروں کے مابین تصادم اور جمہوریت کو خطرہ ہوعدلیہ کے فیصلوں کا احترام سب پر لازم ہے انہوںنے کہاکہ نظریات کھبی بھی دفن نہیں ہوسکتے حالانکہ بعض لوگ اسے ختم کرنا چاہتے ہیں ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں