بٹ خیلہ، حکومت کیطرف سے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ ملاکنڈ میں ون ونڈو اپریشن کی منظوری ، امیدواروں کو ڈرائیونگ،

آرمزلائسنس، ڈومیسائل اور دیگر سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:43

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) حکومت کی طرف سے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ ملاکنڈ میں ون ونڈو اپریشن کی منظوری، گیٹ کے قریب کنٹینر لگاکر امیدواروں کو ڈرائیونگ، آرمزلائسنس، ڈومیسائل اور دیگر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ ضلع ناظم سید احمد علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے مشترکہ اجلاس میں کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد نعیم، ضلع نائب ناظم کرنل (ر) ابرار یوسفزئی، حاجی فدا محمد اور دیگر ناظمین بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر اور ضلع ناظم نے بعد ازاں سیکرٹریٹ میں کنٹینر کی تنصیب کے لئے مختلف مقامات کا معائنہ کرکے گیٹ سے متصل خالی جگہ کا انتخاب کیا ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں