پختونخوا اولسی تحریک اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا 8اپریل کو پختون قومی مومنٹ کے پشاور جلسہ میںبھرپور شرکت کا اعلان

پیر 2 اپریل 2018 23:58

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2018ء) پختونخوا اولسی تحریک ملاکنڈ اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی ملاکنڈ کی طرف سے 8اپریل کو پشاور میں پختون قومی مومنٹ کے جلسہ میںبھرپور شرکت کا اعلان، ضلع کا دونوںتحصیلوں میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی۔ اس بات کا اعلان پی یوٹی ملاکنڈ کی طرف سے ملاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ میںمنعقدہ اجلاس میں کیا گیا ،جس میں تحریک کے عہدیداروں صدر مکرم خان صبا، جنرل سیکرٹری کریم خان ایڈوکیٹ ، سابق ضلع ناظم غفران احد ایڈوکیٹ، اختر علی خان ایڈوکیٹ ، عزیز خان ایڈوکیٹ ،وقار خان ایڈوکیٹ سمیت پی ایم اے پی کے ضلعی صدر حمید خان ، مسلم خان ، حکیم شاہ اور دیگر راہنماؤں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ گزشتہ تیس چالیس سال سے پختونوں ایک طرف اگر دہشت گردی کے ذریعے قتل کیا جارہا ہے تو دوسری طرف چیک پوسٹوں پر ان کی توہین کی جاتی ہے جس کے خلاف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے مگراس وقت پختونوں کو امن کی بحالی اور جبر سے نجات کے لئے پختون قومی مومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی شکل میں سہارہ مل چکا ہے اس لئے وہ منظور پشتین کی کال پر آٹھ اپریل کو پشاور میں منعقدہ جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پی کیو ایم کی کوئی سیاسی یا پوشیدہ مقاصد نہیں بلکہ اس کا مقصد پختون علاقوں میں امن کی بحالی اور پاٹا سمیت صوبہ میں قائم چیک پوسٹوںکا خاتمہ ہے جو موجودہ حالات میں ہر پختون کی آواز بن چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں