بٹ خیلہ میں آل کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ملاکنڈکی طرف سے ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

ی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ سمیت ضلع بھر میں میڈیسن کی دکانیں بند رہی ، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پیر 7 مئی 2018 19:21

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) آل کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ملاکنڈکی طرف سے ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال ، ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کا اعلان ، ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ سمیت ضلع بھر میں میڈیسن کی دکانیں بند رہی ، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ کے سامنے کمیسٹوں نے احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس میں مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر خیرالرحمان ، ٹریڈ یونین کے صدر حاجی شاکرا للہ ، سہیل خان ، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اعجاز خان ، جے یو ائی کے مولانا جاوید اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو روزگار دینے کی بجائے روزگار چھیننے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو کہ قابل افسوس ہے انہوںنے کہا کہ ڈرگ ایکٹ 2017 کمیسٹوں کی معاشی قتل کے مترادف ہے انہیں فوری طور پر ختم کرکے سابق رولز کو بحال کیا جائے سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین نے کمیسٹوں کے مطالبات کے مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں