حلقہ این اے 8 ملاکنڈ سے 28 ،پی کے 18 پر 15 امیدواروںنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

بلاول بھٹو زرداری ،مولانا گل نصیب خان، جنید اکبر،ہمایون خان سمیت اہم رہنمائوں کے درمیان کڑا مقابلہ متوقع

منگل 12 جون 2018 18:42

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) حلقہ این اے 8 ملاکنڈ سے ٹوٹل 28 جبکہ پی کے 18 پر 15 امیدواروںنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،قومی اسمبلی کی نشست پر پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ایم ایم اے کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان، پی ٹی ائی کے سابق ایم این اے جنید اکبر، سابق ضلع ناظم غفران احد ایڈوکیٹ سمیت دیگر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر پی پی پی کے صوبائی صدرہمایون خان ، ایم ایم اے کے امجد علی ، سابق وزیر اعلیٰ مشیر شکیل خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے اعجاز خان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا ریٹرننگ افیسر شوکت اللہ کی طرف سے جاری شدہ نوٹس کے مطابق این اے 8 پرٹوٹل 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی ہے جس میں پی پی پی کے بلاول بھٹو زرداری،ہمایون خان ، پی ٹی ائی کے سابق ایم این اے جنید اکبر، فضل محمد، نیک محمد، رازق جان ، ایم ایم اے کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان ، مسلم لیگ کے سجاداحمد ، عامر نواب، اے این پی کے انعام اللہ ، کیو ڈبلیو پی کے ظفریاب ،ازاد امیدواروں شہزاد عالمگیر، شمس الحق، حق نواز، میاں گل کرم ،جاوید خان ، تاج بادشاہ، محمد ادریس بادشاہ ، کفایت اللہ ، محمد خان ،یار محمد ، محمد شفیع، فیاض گل ، محمد ریاض ، غفران احد ، اقبال حسین ، گل زمان جبکہ پی کے 18 کے لئے پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایون خان، جماعت اسلامی کے امجد علی، جمعیت علماء کے مولانا جاوید، اے این پی کے اعجاز خان ، مسلم لیگ ن کے سجاد احمد ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے آیاز، پی ٹی ائی کے شکیل خان احمد ، کیو ڈبلیو پی کے ابرار یوسفزئی جبکہ دیگر میں کفایت اللہ ، دلنوازخان ، اقبال حسین ،سید وہاب ، نصر اللہ اور اعجاز علی خان شامل ہے کاگذات نامزدگی مکمل ہونیک ے بعد اج چودہ جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال 19 جون تک اعتراضات،27 جون حتمی فہرست امیدواران ، 28 جون کاغذات نامزدگی واپسی جبکہ 29 جون پر انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں