ٹی ایم اے بٹ خیلہ دیوالیہ ہو گئی،ملازمین تنخواہوں سے محروم

بدھ 3 اپریل 2019 22:25

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2019ء) ٹی ایم اے بٹ خیلہ دیوالیہ ہو گئی جبکہ ملازمین تنخواہوں اور بیوائیں و یتیم پنشن سے محروم ہو گئی135غریب ملازمین اور درجنوں پنشن ہولڈرزکے چولہے ٹھنڈے ہونے سے متاثرہ خاندانوں سمیت پورے علاقے میںتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے مسئلے کے حل کیلئے تحصیل ناظم اور ٹی ایم اوسر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مال شکیل احمد کے حلقے اور تحریک انصاف کے اتحادی جماعت اسلامی کے ناظم فضل واحدکی ماتحت تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بٹ خیلہ سخت مالی بحران کا شکار ہے انتہائی کمزور مالی حالت کی وجہ سے اپنے 135سٹاف کی تنخواہوں اور ریٹارئرڈ ملازمین کو پنشن کی ادا ئیگی کے قابل بھی نہیں رہی کئی سال سے مسلسل صوبائی حکومت کی گرانٹ ان ایڈ سے چلنے والی اس ٹی ایم اے کی آمدن اور مالی استحکام کیلئے کسی بھی دور میںسنجیدہ کوشش نہیں کی گئی کونسلرزسمیت سماجی وسیاسی حلقے اور تاجر برادری نے ہمیشہ صفائی چھرکائو فائر بریگیڈ اور سٹریٹ لائٹس کی سہولتیں طلب کی ہیں مگر جب بھی ٹی ایم اے نے اپنی آمدن کیلئے نئی تعمیرات پر نقشہ فیس ،رکشہ فیس عائد کر نے یا ہوٹل و بارگین وغیرہ کی رجسٹریشن کی کوشش کی ہے تو اسے ٹیکس کا نام دے کر ہمیشہ سیاست چمکائی جاتی ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ٹی ایم اے بٹ خیلہ ہمیشہ حکومت کے رحم وکرم پر رہے گی۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں