بٹ خیلہ:ملاکنڈ لیو ی فورس کی237اہلکار فارغ

کمانڈنٹ لیوی /ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سہیل خان نے لیوی سروس رولز2021ء کی زد میں آنے والے مختلف رینکس کی237اہلکاروں کی ریٹارئرڈمنٹ کا باقاعدہ نو ٹیفکیشن جاری

بدھ 14 اپریل 2021 20:50

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2021ء) ملاکنڈ لیو ی فورس کی237اہلکار فارغ، کمانڈنٹ لیوی /ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سہیل خان نے لیوی سروس رولز2021ء کی زد میں آنے والے مختلف رینکس کی237اہلکاروں کی ریٹارئرڈمنٹ کا باقاعدہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے میڈیا سے گفتگو میں کمانڈنٹ لیوی سہیل خان نے کہا کہ لیوی سروس رولز2020ء میںخیبر پختونخوا کے ہوم اینڈ ٹرائبل آفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی ترمیم کے تحت لاگو ہونے والے ترمیمی رولز2021ء پر عمل درآمدکرتے ہو ئے ملاکنڈ لیوی فورس کی237اہلکاروں کو ان کی ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے اور قانو ن کے مطابق انھیں ریٹارئرڈمنٹ کی تمام مراعات دی جائیں گی انھوں نے کہا کہ نئے رولزکے تحت چونکہ حا ضر سروس اہلکاروں کے سکیل بھی متاثر ہو ئے ہیں جس بارے اہلکاروں سمیت مقامی سماجی وسیاسی قیادت میں تشویش پائی جاتی ہے اور اس سلسلے میںسیاسی قائدین نے کمشنر ملاکنڈ سے بھی ملاقات میں اپنے تحفظات پیش کئے جس کی روشنی میںکمشنر صا حب نے تمام صورت حال سے چیف سیکر ٹری کو آگاہ کر دیا ہے انھوں نے کہا کہ کہ فورس کے سکیل کی تنز لی کے معاملے کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور اس کے علاوہ بھی جو اہلکار اپیل کرنا چا ہتا ہے اس بارے فیصلہ قانون اور میرٹ کے مطابق کیا جائے گا237خالی پوسٹوں پر بھرتی بارے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا ہے صوبے سے مذید آسامیوں کی ڈیمانڈ بھی کی گئی ہے کیونکہ آبادی کے تناسب سے اور پولیس کے مقابلے میں لیوی کی تعداد بہت کم ہے منظوری ملنے کے بعد نئی بھر تی بھی شروع ہو جائے گی تاہم اس میں کچھ وقت لگے گا۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں