ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بٹ خیلہ کے ڈاکٹروں کا بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے ہسپتال کے اندر احتجاجی جلسہ کے انعقا د پر شدید احتجاج

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:36

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بٹ خیلہ کے ڈاکٹروں کا بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے ہسپتال کے اندر احتجاجی جلسہ کے انعقا د پر شدید احتجاج ، ضلعی انتظامیہ ہسپتال عملہ کو تحفظ دے کر ہسپتال احاطہ میں ڈاکٹروں کو گالیاں اور دہمکیاں دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں ، سرجن ڈاکٹر کے خلاف درج شدہ رونامچہ رپورٹ کو اگر ایف ائی آر میں تبدیل کیا گیا تو ڈیوٹی سے بائیکاٹ کرکے اس کا دائرہ صوبائی سطح تک بڑھائیں گے ان خیالات کا اظہار ملاکنڈ ڈاکٹر فورم کے صدر ڈاکٹر عرفان الدین، ڈاکٹر قدیم ، ڈاکٹر منیر،ڈاکٹر آصف کمال ، ڈاکٹر مختیار ، ڈاکٹر نواز ، ڈاکٹر ارشد نواز،ڈاکٹر ارشد اور دیگر نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ڈی ایچ او ڈاکٹر وکیل ، اے ڈی سی ملاکنڈمحمدنعیم خان اور اے سی سہیل بھی اس موقع پرموجود تھے سرجن ڈاکٹر حیات شہزاد نے کہا گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں لائے گئے زخمی کا انہوں نے بروقت معائینہ کرکے زخمی کے دل اور پھیپڑے شدید متاثر تھے اس وجہ سے انہوں نے زخمی کوفوری پشاور ریفر کیا جو بعد ازاں انتقال کرگئے جس میں ان کی کوئی کوتاہی شامل نہیں مگر بعض لوگ اپنی سیاست چمکانے اور دیرینہ عداوت کا انتقام لینے کے لئے انہیں دہمکیاں دے کر سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ڈاکٹر برادری نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کو تحفظ دے کر ہسپتال کے اندر احتجاج کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور سرجن ڈاکٹر کے خلاف درج شدہ روزنامچہ رپورٹ کو منسوخ کیا جائے تاکہ ڈاکٹر برادری بلا خوف و خطر اپنی فرائض سرانجام دے سکیں اے ڈی سی ملاکنڈ اور اے سی بٹ خیلہ نے انہیں یقین دلایا کہ انہیں مکمل تحفظ دیا جائیگا جبکہ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈنے ہسپتال سیکورٹی انتظام بہتری کے لئے الگ چوکی قائم کرانے کی منظوری بھی دی ہے انہوں نے کہا ہم سب کی ذمہ داری عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہے انتظامیہ کی طرف سے تمام اداروں کے ساتھ قانونی دائرہ میں رہ کر برتاؤ کیا جائیگا

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں