ضلع بٹگرام میں جلد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کردیا جائے گا،پرنس نواز خان

جمعرات 3 اکتوبر 2019 20:04

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) رکن قومی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری سائنس وٹیکنالوجی پرنس نواز خان نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں پاکستان ترقی کے منازل طے کررہاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی غرض سے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں بہت ضلع بٹگرام میں بھی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کردیا جائے گا جس میں کامسیٹ کالج، صاف پانی کے پلانٹس سمیت دیگرمنصوبے شامل ہیں۔

جمعرات کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی بٹگرام سمیت ملک کے دیگر پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو روزگار دینے کے ساتھ ساتھ ان پسماندہ علاقوں کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کرکے نئے پاکستان کا خواب پورا کیاجاسکے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں