سرگودھا کے سپوت بریگیڈئیر محمد افضل چیمہ شہید(ستارہ بسالت) کی 12 وی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اتوار 9 فروری 2020 15:00

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2020ء) سرگودھا کے سپوت بریگیڈئیر محمد افضل چیمہ شہید(ستارہ بسالت) کی 12 وی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہوئے ان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گی۔زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے سپوت برگیڈئیر محمد افضل چیمہ شہید(ستارہ بسالت)16 اپریل 1965 کو تحصیل بھلوال میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم بھلوال سے حاصل کی۔

15 مارچ 1985 کو فوج میں کمیشن صاحل کیااور 57 پنجاب چیتا بٹالین میں شمیولت کی۔اپنی زندگی میں کامیابی کے زینے طے کرتے ہوئے اہم عہدوں پر فائز رہیے۔جن میں GSO اور BM 111 انفنٹری برگیڈ GSO1 11 آپریشن ڈویڑن ,،GSO1 پلان کور ہیڈ کوارٹر اور UN آبزرو شامل ہیں 2001 میں انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں چیتا بٹالین کی کمان سنبھالی۔

(جاری ہے)

2007 میں شمالی علاقہ جات میں ایک انفڑی بریکیڈ جو کہ حساس ڈیوٹی پر تعینات تھا کی کمان سنبھالی۔

6 فروری 2008 کو وانہ وزیرستان میں آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا۔چیتا بٹالین کے اس عظیم سپوت کو اعلی فوجی اعزاز کے ساتھ 8 فروری 2008 میں سپرد خاک کیا گیا ان کی برسی پر ان کے اہل خانہ ۔پاک فوج اور ان کے دوستوں کی طرف سے ان کے مزارپر حاضری دی اورپھولوں کی چادریں چڑھائی گی افواج پاکستان کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی اور 57 پنجاب رجیمنٹ کی طرف سے پھول چڑھائے ان کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گی۔اس موقع پر ان کے بیٹے حمزہ افضل چیمہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے والد کی شہادت پر فخر ہے اور میری بھی خواہیش ہے کہ میں بھی پاک فوج میں شامل ہوکر ملک و قوم کی خدمت کروں۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں