بھلوال،نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ، موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور کو موت کے گھاٹ اتار دیا

منگل 1 اگست 2023 22:42

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2023ء) نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فائر کرکے موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

منظور حیات کالونی بھلوال کا رہائشی عبدالرزاق کہانہ ولد محمد حیات کہانہ اپنے موٹر سائیکل رکشہ پر جارہا تھا کہ موہگیاں کالونی اڈہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔اسے نازک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔عبدالزاق کے ورثا کے مطابق انکی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں