بھلوال ،گیس ری فلنگ کے دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا ، دو دکانیں جل کر خاکستر ، ایک شخص جھلس کر زخمی

جمعرات 3 اگست 2023 16:32

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2023ء) بھلوال میں گیس ری فلنگ کے دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے دودکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں ،ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا،بھلوال کے علاقے منظور حیات کالونی اڈا پر قاری فصیح اللہ نامی شخص کی گیس سلنڈر کی دکان میں گیس ری فلنگ کرنے کے دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے دکان میں آگ لگ گئی ،دکان میں موجود لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی ۔

(جاری ہے)

ایک شخص آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس گیا جبکہ گیس سلنڈر دکان سے ملحقہ دکان میں بھی آگ لگ گئی جس سے اس کا سامان جل کر راکھا ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، پولیس اور فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا آگ پر قابو پالیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں