ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے شہریوں کی سکریننگ کا عمل شروع

پہلے روزآٹھ مقامی شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کے سیمپل لیکر کوئٹہ بھجوا دیئے گئے ہیں ،ڈاکٹر فیاض احمدمستوئی

ہفتہ 5 دسمبر 2020 19:30

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول ہسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر فیاض احمدمستوئی نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر میں اب باقاعدہ سے کورونا وائرس کیلئے شہریوں کی سکریننگ کا عمل شروع کیا گیا ہے پہلے روزآٹھ مقامی شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کے سیمپل لیکر کوئٹہ بھجوا دیئے گئے ہیں کورونا وائرس کی وباء خطرناک ہے ا سے بچاؤ کیلئے شہری اپنے ٹیسٹ ضرور کروائیں انہوں نے کہا کہ عوام اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عمل در آمد کرائیں تاکہ اس وباء سے محفوظ رہ سکیں کورونا وائرس کی وباء انتہائی خطرناک ہے ا سے بچنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہوگا انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر میں شہریوں کے سیمپل لیئے جارہے ہیں تاکہ انکا ٹیسٹ کے نمونے کوئیٹہ بھجوائی جاسکے عوام خود بھی ایس او پیز پر عمل کرکے دوسروں کو بھی اسکی تلقین کریں

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں