پاکستان اور پاک فوج کے خلاف کوئی بھی شرپسندی ہر گز برداشت نہیں کریں گے ،لیگی رہنماء

ہفتہ 27 مئی 2023 23:09

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2023ء) مسلم لیگ(ن) کے سابق ارکان پنجاب اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ اور ملک نوشیر خاں لنگڑیال نے کہا ہے کہ ہماری ریڈ لائن پاکستان اور پاک فوج ہیں اسکے خلاف کوئی بھی شرپسندی ہر گز برداشت نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار روم میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کور جناح ہاوس،پی ٹی وی پشاور،جی ایچ کیو اور دیگر قومی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا عمران خان کا ملک دشمن ایجنڈا کھل کر پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے وکلاء برادری نے ہمیشہ ملک کے آئین اور قانون کے تحفظ کے لئے قربانیاں دی ہیں اور اسوقت ملک جس صورتحال سے گزر رہا ہے وکلاء پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی کہ ملک میں امن اور اسکی سلامتی کے لئے حکومت اور ملکی اداروں کے شانہ بشانہ شرپسندی کے خلاف اپنا کردار ادا کریںاس موقع پر صدر بار ہمایوں شکیل چیمہ،سابق صدور بار سردار ساجد احمد ڈوگر،جاوید شاہین،رانا عبدالرحیم اور دیگر وکلاء راہنماوں نے بھی قومی اداروں پر حملہ اور پاک فوج کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کرنے والوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں