بلوچستان کے تمام اضلاع میں عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے بھرپور اقدمات کررہی ہیں،چیف سیکرٹری بلوچستان

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:15

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے بھرپور اقدمات کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک ایران جوائنٹ سرحدی کمیشن اجلاس سے واپسی پر سنجرانی ہاوس میں خان محمد ابراہیم سنجرانی،خان محمد اصف سنجرانی،میر اعجاز خان سنجرانی کی جانب سے دئیے گئے انکے اعزاز میں استقبالیے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری فنانس نورالدین مینگل،سیکرٹری داخلہ حیدر علی شکوہ،اسپیشل سیکرٹری داخلہ حافظ طاہر ،آئی جی پولیس محسن حسن بٹ ،کلیکٹر کسٹم بلوچستان محمد زبیر شاہ،ڈائریکٹر آیف آئی اے محمد الطاف حسین ،کمشنر رخشان ڈویڑن نصیر احمد ناصر،ڈپٹی کمشنر نوشکی رازق ساسولی،ڈپٹی کمشنر واشک عمران ابراہیم ، ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد ،ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعود رند، ڈپٹی کمشنر گوادر میجر (ر) محمد وسیم ،اے سی تفتان سبحان دشتی،اے سی کسٹم اکمل درانی و دیگر موجود تھے قبائلی رہنمائوں خان محمد ابراہیم خان سنجرانی اور میر اعجاز خان سنجرانی نے نوکنڈی سمیت ضلع چاغی کے مسائل سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو اگاہ کیا انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا ضلع چاغی میں ابنوشی، تعلیم،صحت کے مسائل حل کرکے عوام کی معیار زندگی بلند کرینگے انہوں نے کہا کہ خشک سالی سے متاثر زمینداروں اور مالداروں کی بحالی کیلئے حکومت تمام تر اقدامات کرکے متاثر اضلاع میں کام شروع ہے انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کے معدنی وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کی معیار زندگی بلند کرنے میں کردار ادا کیا جائیگا۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں