چکوال ۔ جمہوریت میں مذاکرات اور پارلیمنٹ ہی بہترین فورم ہے،رکن پنجاب اسمبلی سردار آفتاب اکبر

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:41

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی سردار آفتاب اکبر نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے اور ہندوستان کی دراندازی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انچارج پبلک سیکرٹریٹ ملک غلام حُر اور چوہدری شفیع الرحمن کی موجودگی میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار آفتاب اکبر نے کہا کہ جمہوریت میں مذاکرات اور پارلیمنٹ ہی بہترین فورم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، لہٰذا اپوزیشن کو بھی چاہئیے کہ وہ اپنے مطالبات کو منوانے کیلئے کمیٹی کے پاس رابطہ کرے اور معاملات مذاکرات کے ذریعے طے کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا اور خدانخواستہ کوئی غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری اپوزیشن جماعتوں پر ہوگی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں