پی ڈی ایم میں ہیں یا نہیں، ہم اپوزیشن کریں گے، یوسف رضا گیلانی

انتخابی اصلاحات پر مشاورت کی ضرورت ہے،جہانگیر ترین گروپ پی ٹی آئی کا اندرونی مسئلہ ہے ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 مئی 2021 23:49

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عوام کے حقوق کے لیے بنائی گئی تھی، ہم پی ڈی ایم میں ہیں یا نہیں ہم اپوزیشن کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن، بے روزگاری کے مسائل ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر مشاورت کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ پی ٹی آئی کا اندرونی مسئلہ ہے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں