متحدہ اپوزیشن کے آل پارٹیز کانفرنس کے کال

پلان سی کے تحت چارسدہ کے فاروق اعظم چوک میں متحدہ اپوزیشن کا احتجاجی جلسوس و جلسہ

ہفتہ 30 نومبر 2019 22:02

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2019ء) متحدہ اپوزیشن کے آل پارٹیز کانفرنس کے کال پر پلان سی کے تحت چارسدہ کے فاروق اعظم چوک میں متحدہ اپوزیشن نے اختجاجی جلوس اور جلسہ کیا جس میں ضلع بھر کے جے یو آئی،اے این پی ،قومی وطن پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ ن ،پی پی پی ،تاجر برادری کے کارکنان اورعہدیداروں نے کثیر تعداد میں جلوسوں کی شکل میں شرکت کی ۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی کے ضلعی امیر وسابق ایم این اے مولانا سید گوہرشاہ ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر الہیٰ جان ، حنیف اللہ حسرت ،مولانا مسمر شاہ ،تحفظ ختم نبوت ؐکے ضلعی امیر مولاناحزب اللہ جان ، مولانا عبدالروف شاہ کر ،اے این پی ضلع چارسدہ کے جنرل سیکرٹری فاروق خان ،قاسم علی خان محمد زئی ،پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر میاں ہمایون شاہ کاکا خیل ،قومی وطن پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی افتحارپاکستان پیپلز پارٹی کے بشیر خان اف پوردل خان کلے اوردیگرنے ناروے میں قرآن پاک کی بے خرمتی اور جے یو آئی کے رہنماء مفتی کفایت اللہ پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوںنے نار وے کے سفیر کو ملک بدر کرنے ناروے کے ساتھ سفارتی اورتجارتی تعلقات ختم کرنے اور ناروے کے مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا اورکہاکہ پی ٹی ائی کی حکومت خارجہ ،داخلہ ،معاشی سمیت ہر شعبہ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اورکہاکہ موجودہ سلیکٹیڈ حکومت ملک وقوم کو تباہی کی طرف لے جارہی ہیںتبدیلی کے دعوے دا روں نے مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کو قتل وغارت اور خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے انہوںنے کہاکہ موجود ہ نااہل حکومت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی اور اپنے قائدین کے فیصلوں پر من وغن عمل کریں گے اوراس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

مقررین کا کہنا تھا کہ موجود حکومت یہودیوں کا ایجنڈ ہے اور معربی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے مگر اپوزیشن جماعتیں حکومت کے تمام سازشوں کو ناکام بنا دینگے ۔انہوںنے کہاکہ کامیاب آزادی مارچ سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکارہے اور چند دنوں کے مہمان ہے بہت جلد ملک میں نئے انتحابات ہونگے اورموجودہ ناکام اورمعرب نواز حکومت سے عوام کو چھٹکاراملے گا ۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں