عوامی سائل حل کرانے ، مظلوم کا ساتھ دینے کیلئے صحافیوں کو تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں ، رانا علی اکبر

پیر 5 اکتوبر 2020 16:55

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2020ء) : عوامی پریس کلب چشتیاں کے سرپرست اعلی رانا علی اکبر ،صدر عرفان انجم نے کہا ہے کہ پاکستان کے استحصالی معاشرہ میں لوگوں کے مسائل حل کرانے اور مظلوم کا ساتھ دینے کیلئے صحافیوں کو تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں ،مخلوق خدا کی خدمت افضل ترین عبادت ہے۔مسائل اور مصروفیت کی بنا پر شہروں ودیہات میں عوام کی اکثریت الیکٹرانک میڈیا سے استفادہ کررہی ہے۔

انہوں نے عوامی پریس کلب کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں آئین وقانون کی بالادستی کے فقدان کی بدولت72 سال بعد بھی ملک کی 90فیصد آبادی بنیادی حقوق سے محروم ہے،لوگوں کو پینے کا صاف پانی،صحت وصفائی،آلودگی سے پاک ہوا،کھانے پینے کی خالص اشیا،تھانہ کچہری میں انصاف،علاج معالجہ اور پرامن ماحول میسر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

چنانچہ صحافیوں کو چاہئیے کہ وہ ظلم وجبر کے بوجھ تلے سسکتی انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے جرات ،تحمل اور بردباری کے ساتھکام کریں۔اس موقع پرسینئر و نوجوان صحافیوں سید منیر حسین شاہ،محمد یاسین ظفر،رانا اشفاق احمد،آصف علی چوہدری،مقصود انجم،محمد نعیم انجم،ممتاز انجم،حافظ محمد جاوید،رانا محمدکاشف نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں تقریب کے دوران اتفاق رائے سے دوسال کیلئے نئے عہدے داران کا چنا? عمل میں لایا گیا۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں