پاکستان سٹیزن پورٹل وزیراعظم کا انقلابی قدم ہے،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

جمعرات 25 اپریل 2019 18:18

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر رانا محمد سلیم افضل نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل وزیراعظم کا انقلابی قدم ہے جس کے ذریعے خدمات میں شفافیت ،جوابدہی کے فروغ ، سرکاری محکموں میں عوام کی شنوائی اور مسائل بروقت حل ہو رہے ہیں چنانچہ شکایات کا بروقت ازالہ کیلئے تمام محکمے تیزی سے کام کریں ۔

پاکستان سٹیزن پورٹل پر ضلع بھر سے 2938شکایات موصول ہوچکی ہیںجن میں سے 2746کا ازالہ کردیا گیاہے۔چیف آفیسربلدیہ چشتیاں پاکستان پورٹل پر موصولہ شکایات کے ازالہ کیلئے آئندہ دو روز میں کام مکمل کریں۔انہوں نے ڈی سی آفس میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کے جائزہ سے متعلق اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز،بلڈنگز ،ہائی ویز،اریگیشن،ماحولیات،انڈسٹریز،میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرزاور تمام محکموں کے ضلعی سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سروسز کے معیار کو بہتر بنا کر عوامی شکایات کو دور کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل نے کہا کہ ماہ رمضان کیلئے ضلع کی پانچ تحصیلوں چشتیاں ،بہاولنگر،منچن آباد،ہارون آباد،فورٹ عباس میں 09 رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ مصنوعی گرانی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زیروٹالرینس ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنا فعال کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔نہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو مارکیٹس کے دورے کرنے وتمام انتظامات کی نگرانی کر نے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں