بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن، سیف اللہ وٹو ایڈووکیٹ بلا مقابلہ صدرمنتخ

منگل 29 دسمبر 2020 19:17

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2020ء) بار ایسوسی ایشن چشتیاں کے سالانہ الیکشن 2021کے دوران چوہدری عمران حسین چٹھہ گروپ کے سیف اللہ وٹو ایڈووکیٹ بلا مقابلہ صدرمنتخب ہوگئے ہیں جبکہ چٹھہ گروپ کے جنرل سیکرٹری کے علاوہ تمام عہدے عہدے داران بھی بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں ۔جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلئے دو امیدواروں غلام رسول ایڈووکیٹ اور رانا فاروق انور ایڈووکیٹ کے درمیان 9جنوری کوالیکشن ہوگا۔

بار ایسوسی ایشن چشتیاں کے موجودہ صدر میاں ریاض احمد خاں بھڈیرا ایڈووکیٹ نے اپنے آفس میں میڈیا کو بتایا کہ چئیرمین الیکشن بورڈ بار ایسوسی ایشن چشتیاںآفتاب احمد گورایا ایڈووکیٹ کی جانب سے سال 2021کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق بار کے مختلف عہدے داروں کیلئے مقررہ تاریخ تک صرف چوہدری عمران حسین چٹھہ گروپ کے تمام عہدے داروں کے علاوہ وکلا کے چار گروپوں میں سے کسی امیدوار نے کاغذات داخل نہیں کرائے ۔

(جاری ہے)

اس طرح بلا مقابلہ کامیاب ہونے والوں میں صدر سیف اللہ وٹوایڈووکیٹ،نائب صدرممتاز یونس ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری بابر شاہین شہیدکا ایڈووکیٹ،لائبریری سیکرٹری شاہ رخ زمان ایڈووکیٹ،فنانس سیکرٹری چوہدری شیراز سرور ایڈووکیٹ،ممبران مجلس عاملہ چوہدری نوید انجم ایڈووکیٹ،ظفر اقبال قریشی ایڈووکیٹ،محسن اعجازسندھو ایڈووکیٹ، محمد عرفان چوہدری ایڈووکیٹ اور قمر اقبال نیازی ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں