چشتیاں، ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کاصفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

پیر 20 ستمبر 2021 14:38

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) :وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت ہرخدمت آپکی کی دہلیز پر  پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق  نے  صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان منیر بخاری ایکسین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد ظفر  ہمراہ تھے. انہوں نے  صفائی، نکاس آب کے کام اور فراہم کرنے والی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا نیز سٹاف کی حاضری  چیک کی. انہوں نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے  میونسپل کمیٹی کے   افسرن و سٹاف جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہوکر کام کریں اور عوام کے مسائل فوری حل کئے جائیں تاکہ وہ ریلیف حاصل کرسکیں. ڈپٹی کمشنر نے مختلف سڑکوں پر جاکر صفائی  اور سیوریج کے کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ کسی قسم کی سستی اور غفلت  نہ برتی جائے.بعد ازاں وہ ماڈل ٹاؤن پارک گئے انہوں نے ہدایت کی کہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ پودوں کی باقاعدگی سے دیکھ بھال اور آبیاری پر توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں