ضلع بھر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کیلئے دس عارضی سیل پوائنٹ قائم کئے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولنگر

بدھ 29 جون 2022 16:50

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولنگر عبدالجبار گجر نے کہا ہے کہ کورونا کی چھٹی لہر کے باعث شہریوں کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کیلئے محکمہ صحت آگہی بارے فوری اقدامات عمل میں لائے جبکہ طوفانی بارشوں سے اربن اور دریائے ستلج میں طغیانی سے ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر تمام محکمے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں ۔

انہوں نے خصوصی اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوظہیرعباس چٹھہ کے ہمراہ پانچ تحصیلوں چشتیاں ،ہارون آباد،فورٹ عباس،منچن آباد اور بہاولنگر کے انتظامی ودیگر افسران کو ویڈیولنک کے ذریعے ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے موقع پر عارضی مویشی منڈیاں شہروں سے باہر لگائی جائیں اور شہر کے اندر کسی کو بھی قربانی کے جانور کی خریدوفروخت نہ کرنے دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کیلئے دس عارضی سیل پوائنٹ قائم کئے جائیں ۔ انہوں نے لائیوسٹاک محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ لمپی سکن اور کانگووائرس کے سلسلہ میں ویکسین اور سپرے کا عمل تیز ی سے جاری رکھیں جبکہ کیٹل منیجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام لگنے والی مویشی منڈیوں میں بھی لمپی سکن اور کانگو وائرس کے حوالہ سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے دریائے ستلج میں پانی کی آمد اور اخراج کے سلسلہ میں محکمہ انہار اور ریسکیو 1122کو مکمل نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں