بہاولنگر،گرانفروشوں کو23 لاکھ 68 ہزار روپےجرمانہ، 281افراد گرفتار

اتوار 17 مارچ 2024 16:40

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ ضلع کی پانچ تحصیلوں چشتیاں،ہارون آباد،فورٹ عباس،منچن آباد،بہاولنگر میں گذشتہ 16روزمیں گرانفروشوں کےخلاف کاروائی کرتے ہوئے 19ہزار844دکانوں، ریڑھیوں پرنرخ و کوالٹی چیکنگ کے دوران گرانفروشوں کوپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نےمجموعی طورپر23 لاکھ 68 ہزار روپےجرمانہ کیا اور 281 افراد گرفتارکرنے کے علاوہ 52 دکانداروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائی گئیں،2 دکانیں سربمہر کی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نےمیڈیا کو بتایا کہ ضلع بھرکے 50 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کردی ہے کہ وہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دکانوں اور کاروباری مراکز میں جاکر باقاعدگی سے انسپیکشن کریں اورمقررہ نرخوں کے مطابق اشیاء ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں،انہوں نے دکانداروں و دیگر اشیا خوردونوش فروخت کرنے والوں کو ہدایت کی کہ وہ نرخ نامے نمایاں جگہ پرآویزاں کریں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہوخلاف ورزی کی صورت میں انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں