زرعی پیکج کے اطلاق سے ملک میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور کسان خوشحال ہوگا۔کسانوں کی خوشحالی ملک کی خوشحالی کا مظہر ثابت ہوگی:ملک طلعت سہیل

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 اپریل 2021 11:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2021ء) فیذریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی )پی کی ریجنل  کمیٹی برائے کاٹن اینڈ ٹیکسٹائل کے کنوینئر ملک طلعت سہیل نے وزیراعظم کے زرعی پیکج کے تحت کسانوں کو 10ارب روپے کی فراہمی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زرعی پیکج کے اطلاق سے ملک میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور کسان خوشحال ہوگا۔

کسانوں کی خوشحالی ملک کی خوشحالی کا مظہر ثابت ہوگی۔وفاقی حکومت اس پیکج کی شفافیت کو یقینی بنائے تاکہ کسان حقیقی معنوں میں اس زرعی پیکج  سے  مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی  اینڈ ریسرچ سید فخر امام' صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی وفاقی و صوبائی ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں