چترا ل ،پانی کی شدید قلت ،لوگوں کے روزگار اور معیشت پر برے اثرات پڑ نے لگے

سکول کے بچوں کا چیف جسٹس ، وزیراعظم سے پانی کی قلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:00

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) چترا ل کے بالائی علاقے ریری اویر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے سے لوگوں کے روزگار اور معیشت پر برے اثرات پڑ نے لگے ہیں، علاقے میں ار د گرد پہاڑوں پر برفباری ہونے کے باوجود پانی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چترا ل کے بالائی علاقے ریری اویر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے سے لوگوں کے روزگار اور معیشت پر برے اثرات پڑ نے لگے ہیں ، علاقے میں ار د گرد پہاڑوں پر برفباری ہونے کے باوجود پانی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا ہے ۔

شدید سردی کے باوجود سکول کے چھوٹے بچوں نے پانی کی فراہمی کیلئے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے والدین کا کوئی اور ذریعہ معاش نہیں ہے ، کھیتی باڑی اور خشک پھل وغیرہ فروخت کرکے والدین ہمارے تعلیمی اخراجات پورے کرتے ہیں لیکن پانی کی عدم دستیابی کے باعث فصلیں اور پھلوں کے باغات تباہ ہو رہے ہیں اور ہم فاقوں پر مجبورہوگئے ہیں ۔ انہوںنے چیف جسٹس اور وزیراعظم سے اپیل کی کہ علاقے میں پانی کی قلت کا نوٹس لیکر فی الفور پانی کا بندوبست کیا جائے ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں